19

آئل ٹینکرز کی ہڑتال،ملک بھر میں پٹرول کی قلت کا خدشہ

ملتان،آئل ٹینکرز ایسوسی کی جانب سے ہڑتال پر جانے کی وجہ سے ملک بھر میں تیل کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،کیونکہ پٹرول پمپس پر صرف دو یا تین دن کا سٹاک موجود ہوتا ہے،بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں کے پڑول پمپس کو آئل ٹینکرز کے ذریعے پڑول،ڈیزل اور مٹی کا تیل فراہم کیا جاتا ہے،اگر آئل ٹینکرز کی ہڑتال طول پکڑگئی تو ملک بھر میں تیل کی قلت پیدا ہوجائیگی،آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عبید اللہ آفریدی نے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ہم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے جمعرات سے تیل کی بار برداری بند کردی ہے،اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے کسی بھی ڈپو سے انہوں نے تیل لوڈ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ کراچی سے پنجاب تک 60 فیصد پائپ لائن کے ذریعے پہنچتا ہے اور باقی تیل آئل ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں