13

آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر زور دیتا ہے، اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع دے کر قومی دھارے میں شامل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں