15

آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے غلام قوم کو اندھیری گلی میں دھکیل چکے،امیر جماعت اسلامی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے غلام قوم کو اندھیری گلی میں دھکیل چکے،پٹرول کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ حکومت کا عوام کے ساتھ ظلم ہے،امیر جماعت اسلامی ملتان،تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی ملتان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کیلئے موت آسان اور جینا مشکل کردیا ہے،مہینے میں دو مرتبہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،حکمران جو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے بھیک نہ مانگنے کی باتیں کرتے تھے آج پورا ملک ان اداروں کے حوالے کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے فیصلہ پاکستانی قوم کے منتخب نمائندے نہیں بلکہ یورپ اور امریکہ میں بیٹھے ان کے آقا کرتے ہیں،ملکی ترقی بیرونی غلامی سے نجات کی صورت میں ہی ممکن ہے،امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ جلد اس حوالے سے رکشا یونینز،تاجروں،ٹرانسپورٹرز کا ایک مشاورتی اجلاس بھی بلایا جائے گا جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ایک بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے گا،امیر جماعت اسلامی ملتان نے کہا کہ آج ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے،طلبہ،تاجر،مزدور کسان کی پریشانیوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے،حکومت صرف عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہوگا،جس کے بعد عوام مزید پریشانیوں میں مبتلا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں