22

ایڈٰشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا بہاولنگر کا دورہ،مینول اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت

بہاولنگر،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال نے ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کے ہمراہ ایک روزہ بہاولنگر کا دورہ کیا، عبدالرزاق شہید پولیس لائن پہنچنے پرپولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی دی، یادگارشہداء پر حاضری، پولیس لائن میں گاڑیوں کی انسپکشن کی، اچھی کارکردگی والے افسران و ملازمان تعریفی اسناد/انعامات تقسیم کئے،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال نے آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک کے ہمراہ ایک روزہ دورہ بہاولنگر کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفربزداربھی ہمراہ تھے،پولیس لائن پہنچنے پرپولیس کے چاک وچو بند دستے نے سلامی دی،ایڈیشنل آئی جی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، دعا کی اور پولیس لائن میں گاڑیوں کی انسپکشن کی، دفتر پولیس بہاولنگر میں ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی اور زیر سماعت مقدمات کو میرٹ پرجلد از جلد یکسو کر نے کی ہدایت کی۔ تقریب کے دوران پولیس افسران وملازمان میں سرقہ باالجبر، منشیات فروشی،قتل، زنا بالجبر و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے،بعدازاں میڈیا نمائندگان سے تعارفی میٹنگ کی،ایک روزہ دورہ کے دوران ایس ڈی پی او دفتر فورٹ عباس، تھانہ فورٹ عباس اور ایس ڈی پی او ہارون آبا د کے دفترکی انسپکشن کی اور رجسٹرز اور مینول ریکارڈ کو چیک کیا، فرنٹ ڈیسک وزٹ کرتے ہوئے آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا اور تھانہ کے تمام مینول اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی،تھانہ کی حوالات کاوزٹ کرتے ہوئے حوالات میں موجودملزمان سے گفتگو کی،تھانہ میں صفائی کے نظام کو چیک کیا۔ انہوں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کوعزت دیں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ ڈی پی او بہالنگر محمد ظفر بزدار نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کو اپنے تعیناتی کے عرصہ میں کیے جانے والے اقدامات کے متعلق تفصیل سے بریف کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کو احسن اقدامات پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولنگر پولیس اسی عزم اور ولولے سے مشن جاری رکھے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں