23

ایڈیشنل آئی جی پنجاب کا بہاولپور کا دورہ،شہریوں کی درخواستوں پر سماعت

بہاولپور،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ روز بہاولپور کا دورہ کیا،اس موقع پر آر پی او زبیر دریشک اور ڈی پی او بہاولپور نے کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کا استقبال کیا،ایڈیشنل آئی جی نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی اور احکامات جاری کئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے ثمرات عملی طور پر عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے،کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ایک سال میں جنوبی پنجاب پولیس آفس نے تھانہ سطح پر اصلاحات کیلئے مثالی اقدامات کئے اس سلسلے میں فیلڈ فورس کو جرائم کنٹرول کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں،ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقوں کو جرائم پیشہ افراد سے مکمل پاک کرکے دم لینگے جبکہ اضلاع کی سطح پر کرائم کی شرح کنٹرول کرنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔بعد ازاں آر پی او زبیر دریشک نے امن و امان پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں