12

آبادی کو کنٹرول کئے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم کسی صورت ممکن نہیں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ آبادی کو کنٹرول کئے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم کسی صورت ممکن نہیں،کوئی بھی معاشرہ محدود وسائل میں بڑھتی آبادی کے ساتھ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ علماءکرام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرسکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں محکمہ بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں مختلف مساجد کے خطیب اور علماءکرام کو محکمہ بہبود آبادی کی مہم میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن آفتاب احمد اور ڈپٹی ڈی او محمد حسن بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنے اور خطبہ جمعہ میں اس حوالے سے آگاہی دینے والے خطیب اور علماءکرام کو اعزایہ دینے کا آغاز کردیا گیا ہے ضلع بھر میں اب تک 120 علماءکرام اور خطیب حضرات کو اب تک رجسٹر کرلیا گیا ہے،عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ محکمہ بہبود آبادی یونین کونسلز کی سطح پر بھرپور آگاہی مہم چلائے اور عوام کو آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جائے،اس موقع پر محکمہ بہبود آبادی کے حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں