13

آر پی او بہاولپور کی زیرصدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس،39 درخواستوں پر احکامات

ملتان،جنوبی پنجاب پولیس آفس کی جانب سے عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان کی ہدایت پر قائم حتمی تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا،ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور و چیئرمین بورڈ زبیر دریشک نے اجلاس کی صدارت کی،اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت اور اے آئی جی انوسٹی گیشن حسن افضل نے بطور ممبر شرکت کی،تبدیلی تفتیش بورڈ نے 39 درخواستوں پر تبدیلی تفتیش کے حوالے سے احکامات جاری کئے،آر پی او زبیر دریشک نے کہا کہ حتمی تبدیلی تفتیش بورڈ کا اختیار جنوبی پنجاب پولیس آفس کو منتقل ہونا بڑا ریلیف ہے،آر پی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو لاہور جانے کے بجائے انکی دہلیز پر تبدیلی تفتیش کی سہولت فراہم کی گئی ہے،میرٹ پر تمام کیسز کی شنوائی کے ذریعے انصاف کی فراہمی ترجیح ہے،چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب پولیس سسٹم صحیح معنوں میں ریلیف دینے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں