14

آر پی او تھانہ بدھلہ سنت کا دورہ،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ اور حوالات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)آر پی او سید خرم علی نے تھانہ بدھلہ سنت کا دورہ کیا،آر پی او نے تھانہ کا ریکارڈ ملاحظہ کیا،انہوں نے فرنٹ ڈیسک،مال خانہ اور حوالات کا جائزہ لیا ، آر پی او خرم علی نے دورہ کے موقع پر حوالات میں بند ملزمان سے پوچھ گچھ کی،اس موقع پر آر پی او خرم علی نے کہا کہ ایف آئی آر کا فوری اندراج یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پر ڈی جانیوالی درخواست پر ایکشن لیں،گشت کو مؤثر،عوام کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے،اس موقع پر آر پی او خرم علی کا مزید کہنا تھاکہ تھانہ کی صفائی ستھرائی کو بہتر کیا جائے،جرائم کی بیخ کنی کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر کام کریں،انہوں نے کہا کہ مقدمات کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے یکسو کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں