14

آر پی او خرم علی شاہ اور سی پی او منیر مسعود مارتھ کی یادگار شہدا پر حاضری،فاتحہ خوانی کی


ملتان(سٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے،جس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس افسران کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے،ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی شاہ اور سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور دعا کی،ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم، ایس پی ہیڈ کوارٹر طلعت حبیب، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر، اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے،آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں نے پوری فورس کے حوصلوں کو بلند کیا ہے، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے قربانیوں سے دریغ نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ ملتان پولیس کے 38 جوانوں نے اس شہر کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا خون بہایا ہے،یوم شہداء امن قائم رکھنے کیلئے تجدید عہد کا دن ہے،پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولے گی، وہ شہداء کے وارث ہیں جنہوں نے اس ملک کی لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں