11

آر پی او خرم علی کا چینی انجینیئرز کیمپس کی سکیورٹی کا جائزہ،طے شدہ طریقہ کار پر سختی سے عمل کی ہدایت

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے چینی انجینیئرز کے کیمپس کی سکیورٹی کا جائزہ لیا،سی پی او منیر مسعود مارتھ بھی اس دوران موجود تھے،ریجنل پولیس آفیسر نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی دیکھی اور چینی انجینیئرز کی سکیورٹی کیلئے طے شدہ طریقہ کار پر سختی سے عمل کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ اس ملک کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہےخطےکی بدلتی صورتحال میں اندرونی حفاظتی حصار کو ہر صورت محفوظ و مضبوط بنانا ہے چینی باشندوں کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اپنی ذمہ داری میں ہرگز غفلت نہ برتیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں