7

آر پی او خرم علی کی نشتر ہسپتال میں زخمی پولیس افسر کی عیادت،گلدستہ پیش کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے نشتر ہسپتال ملتان میں زخمی پولیس افسر کی عیادت کی اور پھول پیش کئے،پولیس کانسٹیبل گزشتہ شب تھانہ بارہ میل تحصیل کبیروالا کے علاقہ میں ڈاکوؤں سے مڈ بھیڑ میں زخمی ہو گیا تھا،ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے زخمی پولیس افسران کے جذبہ فرض شناسی اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی،انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے والے پولیس افسران اور ملازمین محکمہ کا قیمتی اثاثہ اور فخر ہیں اور جب تک ایسے پولیس افسران موجود ہیں کوئی جرائم پیشہ کھل کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا،آر پی او نے زخمی کانسٹیبل کو محکمہ کی طرف سے مالی امداد بھی دی،اس موقع پر ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی آرآئی بی سعادت علی، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی و دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں