22

آر پی او سید خرم علی کا خانیوال کے مختلف تھانوں کا دورہ،عمارات اور صفائی کا جائزہ

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پولیس سروسز کا معیار بہتر بنانے کیلئے محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی تھانہ سسٹم میں جدت لائی جا رہی ہے اور جدید آلات و مشینری کی مدد سے جرائم کے سراغ کیلئے پیشرفت کا آغاز ہو چکا ہے،اب پولیس افسران اور ملازمین کے رویوں میں تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خانیوال کے مختلف تھانوں تھانہ کہنہ،مخدوم۔پور،اور تھانہ کچا کھوہ،تھانہ تلمبہ،سٹی اور تھانہ صدر میانچنوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی،آر پی او نے تھانوں کی عمارات کا معائنہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیااور تھانوں کا ریکارڈ ملاحظہ کیا،آر پی او نے فرنٹ ڈیسک،حوالات اور مال خانہ کا جائزہ لیااورحوالات میں بند ملزمان سے جرائم کی نوعیت بارے پوچھ گچھ کی،آر پی او سید خرم علی نے تھانوں میں صفائی بہتر بنانے شجرکاری کی ہدایت کی،تھانوں میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور ایس ایچ اوز کو سائلین کے مسائل بلاتاخیر حل۔کرنے کی ہدایت کی،ریجنل پولیس آفیسر نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران جرائم پیشہ افراد سے کوئی رعایت نہ برتیں اور انصاف کی سربلندی کے لئے کوشاں رہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں