14

آر پی او ملتان کا تھانہ بی زیڈ، چہلیک اور تھانہ کپ کا معائنہ،صفائی کے نظام کو بہتر کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)آر پی او سید خرم علی نے تھانہ بی زیڈ، چہلیک اور تھانہ کپ کا معائنہ کیا،آر پی او نے تھانوں کی عمارات،فرنٹ ڈیسک کا ملاحظہ کیا،اس موقع پر آر پی او نے تھانوں کی صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت کی،آر پی او نے حوالاتیوں سے مسائل پوچھے موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے،آر پی او نےتھانوں کے مال خانوں اور ریکارڈ روم کا معائنہ کیا،آر پی او سید خرم علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تھانے کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل مہیا کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سائلین کو انصاف مہیا کرنے میں تاخیر نہ کی جائے،تفتیشی امور میں میرٹ اور انصاف سے کام لیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے کرائم کنٹرول کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں