15

آر پی او کا تھانہ بستی ملوک اور تھانہ جلہ ارائیں کا دورہ،مقدمات کا بلا تاخیراندراج کا حکم

ملتان،ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی نےضلع ملتان کے تھانہ بستی ملوک اور لودھراں کے تھانہ جلہ ارائیں کا دورہ کیا،آر پی او نے تھانوں کی عمارات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ ملاحظہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ سائلین کیلئے تھانوں میں سہولیات کو بہتر کریں جرائم پر قابو پانے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو اپنائیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو احساس تحفظ دلانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے گشت کو مؤثر بنا کر راستوں کو بھی محفوظ بنائیں،تفتیشی افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں میرٹ پر انجام دیں،انصاف کا بول بالا کریں کیونکہ مظلوم کی مدد کرنا انصاف دلانا عبادت ہے،آر پی او سید خرم علی نے فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا اور مقدمات کے بلا تاخیراندراج کا حکم دیا،آر پی او نے حوالات میں قیدیوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیااور تھانوں کے مال خانہ کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مختلف مقدمات میں ہونے والی برآمدگی بروقت مالکان تک پہنچائیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مضبوط مقدمات قائم کرکے انہیں سخت سزائیں دلائیں اس دوران اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید،پی ایس او محمد یوسف بھٹی اور ریڈر محمد نعیم بھی آر پی او کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں