14

آر پی او کا تھانہ مظفرآباد کا دورہ،صفائی کے نظام کو بہتر کرنیکی ہدایت

ملتان،ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے تھانہ مظفرآباد کا دورہ کرتے ہوئےتھانہ کی عمارت کا معائنہ کیا،صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی،آر پی او نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کا ملاحظہ کیا اور سائلین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ملازمین کی بیرکس اور مال خانہ کا بھی ملاحظہ کیا آر پی او نے ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو بلاتفریق میرٹ پر انصاف مہیا کریں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں، عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو کم کریں اور جرائم پرقابو پانے کے لیے عوام کا تعاون بھی حاصل کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں