11

آر پی او کا ملتان کے مختلف تھانوں کا دورہ،سہولیات میں بہتری کی ہدایت

  1. آر پی او سید خرم علی نے ملتان کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا،آر پی او نے تھانہ کینٹ،قطب پور،ممتاز آباد,جلیل آباد،اور تھانہ شاہ شمس کا معائنہ کیا،آر پی او نےتھانوں میں صفائی اور عمارات کی حالت کا جائزہ لیا،آر پی او ملتان کا کہنا ہے کہ تھانہ انصاف کی فراہمی کی بنیادی اکائی ہے،سفارش اور رشوت کے کلچر کو ختم کرتے ہوئے میرٹ پر انصاف دیں،سماج میں بگاڑ کی ایک وجہ ناانصافی بھی ہے،پولیس کا کام جرائم پر قابو پانا ہے،آر پی او نے مزید کہا کہ فرنٹ ڈیسک کو زیادہ مفید بنائیں،مقدمات کے اندراج میں تاخیری حربے چھوڑ دیں،آر پی او نے مال خانوں سمیت تھانوں کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا اور آر پی او نےحوالاتوں کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات میں بہتری کی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں