8

آر پی او کا پولیس اسٹیشنز دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ کا دورہ،ماحول بہتر بنانے کی ہدایت

ملتان،ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولیس کلچر میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں ہے،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی قیادت میں تھانوں کی حالت کو بہتر اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،پولیس افسران میرٹ کا دامن تھام کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں یہ بات انہوں نے ملتان شہر کے پولیس اسٹیشنز دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہی آر پی او نے سائلین سے ملاقات کی مسائل / شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں،انہوں نے تھانوں کے ریکارڈ اور مال خانوں کا معائنہ کیاحوالاتیوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا،آر پی او نے تھانوں کے ماحول کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ہر پولیس افسر کی ترجیح ہونا چاہیئے،تفتیشی افسران مقدمات کی یکسوئی کیلئے جدید فنی سہولیات سے استفادہ کریں اور میرٹ پر تفتیش یکسو کریں پولیس افسران سائلین کیلئے تھانوں میں سہولیات میں بہتری لائیں اورمقدمات کے فوری اندراج کیلئے فرنٹ ڈیسک فعال بنائیں،انہوں نے ہدایت کی کہ 15 پکار پر کم سے کم وقت میں پہنچیں،اور سنگین جرم کی صورت میں ایس ڈی پی او ،ایس ایچ او فوری موقع پر پہنچیں جائے،وقوع پر شواہد اکٹھے کرنے میں کوتاہی نہ برتیں آر پی او نے تھانوں کی عمارات کا بھی معائنہ کیااور تھانوں کی ضروری مرمت،تزئین و آرائش کی ہدایات دیں،انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کریں،منشیات فروشی کے انسداد کیلئے عوام کا تعاون حاصل کریں، جرائم پر قابو پانے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ اپنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں