6

آزاد کشمیرالیکشن،ملتان کے حفیظ بٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد

ملتان،محترمہ فریال تالپور انچارج سیاسی امور پی پی پی ازادکشمیر نے اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے اگلے ماہ ہونیوالے الیکشن کیلئے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیئے،ملتان کے رہائشی حفیظ احمد بٹ کو ملتان / سوھاوہ حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویل کی نشست پر پی پی پی کا ٹکٹ دیا گیا،اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار محمد یعقوب خان بھی موجود تھے،واضح رہے کہ حفیظ احمد بٹ کو دوسری مرتبہ اس حلقے سے پیپلزپارٹی نے ٹکٹ جاری کیا ہے۔گزشتہ انتخابات میں حفیظ احمد بٹ صرف 274 ووٹوں سے نشست نہ جیت سکے،حفیظ احمد بٹ اور پیپلزپارٹی اس مرتبہ اس حلقے سے جیتنے کیلئے بہت پرامید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں