12

آزاد کشمیر الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آئیں،یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آئیں اور حکومتی سازشوں کے باجود کشمیری عوام نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو کامیاب کیا اورانشاء اللہ اگلے چند روز میں پی پی پی کو مزید دو سے تین سیٹیں ملنے کی امید ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک ارشد اقبال بھٹہ نے مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں ان کی خالہ، پیر آف پگاڑہ کی والدہ اور سجادہ نشین دربار موسی پاک شہید مخدوم تجمل حسین گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک ارشد اقبال بھٹہ سے ملکی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر الیکشن اور ملتان کے مختلف حلقوں کی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی اور انہیں پارٹی پالیسی مطابق ملتان کی سیاست کے حوالے سے ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں