8

آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا صفایا ہوگا،وزیر مملکت

ملتان،وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر،پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی،معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کی طرح ّآزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی اور مفاد پرستوں کا صفایا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن آزاد کشمیر اسمبلی کے سلسلہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدوار ایل اے 42وادی کشمیر 3کے عاصم شریف بٹ کو ٹکٹ دیئے جانے اور ان کے الیکشن آفس کے افتتاح کے سلسلے میں خظاب کے دوران کیا،ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف بھاری مینڈیٹ سے جیتے گی اب اپوزیشن کی شکست ان کا مقدر بن چکی ہے اس موقع پر چیمبر ز آف سمال ٹریڈرزسٹی صدر ظفر اقبال صدیقی،سٹی چیئرمین شیخ احتشام الحق اور امیدوار عاصم شریف بٹ نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح عاصم شریف بٹ کوٹکٹ دے کر ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے چیمبرز آف سمال ٹریڈز کے مرکزی چیئرمین خواجہ شفیق ، ملک عامر ڈوگر، محمد ندیم قریشی نے عاصم شریف کو ٹکٹ دلوا کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں اور ان کی کامیابی کا تحفہ عمران خان کو جیت کی صورت میں دیں گے اس موقع پر ملتان کے مکین کشمیر ی بٹ مہاجرین نے بھی عاصم شریف بٹ کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر مرزا اعجاز، چیئرمین جنوبی پنجاب چیمبرز آف سمال ٹریڈرز طاہر امجد،شاہد محمود انصاری، ڈاکٹر روبینہ اختر، محمد سلیم ملک،خواجہ عابد حسن بٹ ،محمد یونس، ساجد بٹ، عارف بٹ ، آصف بٹ ، ضلعی صدر انیس بٹ۔ سلیمان بٹ، سمران بٹ، طارق محمود بٹ و تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں