21

آزاد کشمیر میں کامیابی کے بعد آئند ہ بھی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگئی،احتشام الحق خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر میں کامیابی کے بعد آئند ہ بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگئی،جلد معثیت مستحکم ہوگی اور منفی پروپیگنڈہ کرنے والے اپنی موت آپ مرجائے گے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لائیر فورم کے صدر احتشام الحق خان نے منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کے مناظر طے کرے گا،پاکستان دیگر ممالک کی فرست میں چاند کی طرح چمکے گا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے لوگوں کو نکال کر تحریک انصاف لائیرز فورم کے وکلا کو لگایا جائے،اس موقع پر انوار احمد خان،محمد اجمل خان بادوزئی،سید طاہر منصور بخاری، اورنگ زیب عالمگیر جنجوعہ،شیخ شاہد نعیم،،عباس حیدر زیدی،عبدالروف خان نیازی،صبحیہ خانم غوری،محمد رمضان بھٹی،محمد عمران قادری،افتخار بخاری،میاں عنصر احمد حیات ودیگر شریک ہیں آخر میں کشمیر میں الیکشن جتنے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں