17

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات،ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں پولنگ سنٹر قائم

ملتان،قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر ایل اے 42 ویلی 3 کی نشست پر 10 امیدوار سامنے آ گئے،ایل اے 42 ویلی 3 پر اکثریتی ووٹ ملتان کی کشمیری برادری کے ہیں،امیدواران کے کاغذات نامزدگی بھی ملتان میں ہی جمع ہوئے،ملتان میں 1464 ووٹرز قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کی نشست ایل اے 42 ویلی 3 پر ووٹ ڈالیں گے،ایل اے42 ویلی 3 کے نشست پر رحیم یار خان سے 90۔ بہاولپور سے 10 خانیوال سے 25۔ مطفر گڑھ سے 40 کشمیری ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے،لودھراں،وہاڑی،لیہ، ڈی۔جی۔خان سے بھی ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے،ایل اے 42 ویلی 3 کی نشست پر 5 امیدوران کے درمیاں سخت مقابلہ متوقع ہے،کشمیر کانفرنس کی جانب سے رانا سرفراز امیدوار ہونگے،ایل اے 42 ویلی 3 پر رانا سرفراز تحریک انصاف اور کشمیر کانفرنس کے متفقعہ امیدوار ہو سکتے ہیں،مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر شوکت شاہ امیدوار ہونگے،پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر حفیظ بٹ امیدوار ہیں،جماعت اسلامی کی ٹکٹ پر ایل اے 42 ویلی 3 سے سعید احمد خان امیدوار ہیں،ایل اے 42 ویلی 3 سے عاصم بٹ بھی آزاد حیثیت سے امیدوار ہیں،ایل اے 42 ویلی 3 سے موجودہ ایم۔ایل۔اے مسلم لیگ ن کے امیدوار شوکت شاہ ہیں،ایل اے 42 ویلی 3 کی نشست پر 25 جولائی کو پولنگ ہوگی،پولنگ کے لئے ملتان میں دو پولنگ سینٹرز قائم کر دئے گئے ہیں،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حرم گیٹ مردانہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حرم گیٹ خواتین کا پولنگ سینٹر بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں