4

آزاد کشمیر کےعوام بھی تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دینگے،گورنر

لاہور،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے،مخالفین عوام میں اپنا اعتماد کھوچکے ہیں،انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی رکاوٹیں جمہوریت کی نفی ہے،ہم ایسے شفاف انتخابات چاہتے ہیں،جن پر ہارنے والا بھی انگلی نہ اٹھا سکے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کسی سیاسی اور ذاتی ایجنڈے پر نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کو محفوظ اور مستحکم بنانے کی پالیسی پر گامز ن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ساہیوال کے دوران سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا افتتاح اور راوی برج ہڑپہ کے دورہ سمیت دیگر تقریبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رکن رائے حسن نواز، اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین محمد وسیم رامے سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اگر پاکستان میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے میں سنجیدہ ہے تو پھر وہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کا ساتھ کیوں نہیں دیتی، بدقسمتی سے اپوزیشن ملک اور عوامی مفادات کے تحفظ کی بجائے سیاسی اور ذاتی مفادات کو تر جیح دیتی ہے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن سمیت تمام ادارے اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں اور انشاء اللہ وہاں شفاف انتخابات ہوں گے اپوزیشن سمیت سب کو آزادکشمیر کے انتخابی نتائج کو تسلیم کر نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی عوامی فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں