12

آزاد کشمیر کے انتخابات، ملتان میں 1569 کشمیری ووٹ کاسٹ کریں گے

ملتان،آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں ملتان میں قیام پذیر 1569 کشمیری مہاجرین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے،اس مقصد کے لئے ملتان میں پولنگ سٹیشنز قائم کرنے کے لئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت الیکشن انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا،جس میں سی پی او منیر مسعود مارتھ نے خصوصی شرکت کی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مہاجرین کے لئے ملتان میں4 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ الیکشن شفاف بنانے کے لئے تمام اقدامات مکمل کئے جائیں،پولنگ میٹیریل کو پولنگ اسٹیشن منتقل کرنے کے لئے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے،پولنگ اسٹیشن کے اندر روشی اور صفائی کے انتظام کئے جائیں اور پولنگ اسٹیشنز کے باہر پارکنگ انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس تعینات کی جائے،سی پی او منیر مسعود مارتھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور سیکیورٹی کی غرض سے پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سلیم اختر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولنگ اسٹیشن 25 جولائی کو قائم کئے جائیں گے،حلقہ ایل اے42 کشمیر ویلی کے لئے تین پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ان پولنگ اسٹیشنز پر 1482 ووٹر اپنا حق استعمال کریں گے جبکہ ایل اے34 جموں کے حلقے کے لئے قائم پولنگ اسٹیشن میں 87 ووٹر ووٹ کاسٹ کریں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن کے علاوہ محکمہ تعلیم،صحت، ریسکیو، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے اجلاس کی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں