9

آسٹرازینکا ویکسین پانچ روز سے ختم،اووسیز پاکستانیوں کو مشکلات

ملتان،تمام ویکسی نیشن سنٹرز پر آسٹرازینکا ویکسین پانچ روز سے ختم ہے،جس کے باعث اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے،اسی وجہ سے اوورسیز پاکسانی ویکسین لگوانے کے لٸے مختلف سنٹرز کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے کہا کہ ابھی آسٹرازینکا ویکسین کسی سنٹر پر موجود نہیں ہے،سی ای او ہیلتھ نے مزید کہا کہ جیسے ہی ویکسین آٸے گی میڈیا کے زریعے مطلع کر دیں گے،تمام سنٹرز پر ساٸنو فارم ویکسین کی دوسری خوراک بھی ختم ہے،سنٹرز پر صرف ساٸنوویک ویکسین ہی لگاٸی جا رہی ہے،سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ تمام شہری ویکسین لگواٸیں تا کہ لاک ڈاٶن کی صورتحال سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں