8

آصف علی زرداری کی جمہوریت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ارشد اقبال بھٹہ

ملتان،پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے سابق صدر پاکستان آصف علی زردای کی صحت کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے،ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی پاکستان اور جمہوریت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،انہوں نے ملک کے انتہائی کشیدہ اور نازک حالات میں پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کرکے پاکستان دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے پاکستان کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں لازوال کردار ادا کیا،جمہوریت کیلئے 11 سال جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر آمریت کے سامنے سر نہ جھکایا اور”مرد حر” کہلانے کے حقدار ٹھہرائے۔سیاسی مخالفین نے جتنے بھی الزامات لگائے،مقدمات بنائے رب کریم نے سب میں بیگناہی ثابت کی اور ایک بھی الزام آج تک ان پر ثابت نہ ہوسکا،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ عدالتوں اور قانون کا احترام کیا ہے اور سیاست میں رواداری اور محبتوں کو فروغ دیا ہے،طبعیت میں ناسازی کے باوجود بھی عدالتوں کے احترام میں کراچی سے اسلام آباد کا طویل سفر کرکے عدالت میں پیش ہوئے اور واپسی پر ان کی طبعیت خراب ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے،ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ ابھی بھی پاکستان اور جمہوریت کو آصف علی زرداری کی بہت ضرورت ہے۔میری سب سے اپیل ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کیلئے خصوصی دعائیں فرمائیں تاکہ وہ پھر صحتیاب ہو کر ملک و قوم کی مزید خدمت کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں