4

آلائشوں کی چربی پگھلا کر تیل نکالنے والوں کیخلاف کارروائی،4افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر جانوروں کی آلائشوں کی چربی پگھلا کر تیل نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی،اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے پولیس کے ہمراہ شجاع آباد کینال روڈ پر چھاپہ مارا،پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا،تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا،دو افراد موقع سے فرار ہو گئے،مقدمہ مونسپل سروسز اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،چھاپے کے وقت نہر کنارے بے دھڑک آلائشوں اور انتڑیوں سے چربی نکالی جارہی تھی،آلائشوں کی بدبو نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا.آلائشوں کی چربی سے حاصل کئے جانیوالے تیل کو کھانے پینے کی اشیاء بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں