13

آل ملتان فارما آرگنائزیشن کی جانب سے ایڈوانس ٹیکس کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل ملتان فارما آرگنائزیشن کی جانب سے ایڈوانس ٹیکس کے خلاف سلمان خان صدر،فیصل رحمان جنرل سیکرٹری ہول سیل کیمیسٹ کونسل نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ادوایات پر لگائے جانے والے ایڈوانس ٹیکس ہمارا معاشی قتل ہے،پہلے ہی حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کی وجہ سے ادوایات کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچی ہوئی ہیں،اور اب مزید ایڈوانس ٹیکس لگایا جا رہا ہے جو کہ حکومت کی جانب سے ہم پر ظلم ہے ہم اس کی پرزور مذحمت کرتے ہیں،پہلے ہی ہم پر حکومت نے اتنے ٹیکس لگائے ہوئے ہیں کہ ہمارے کاروبارنہ ہونے کے برابر ہیں حکومت کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے،مگر یہ بجٹ عوام کے لیے سلو پوآئیزن ہے جو کہ عوام کو نت نئے ٹیکسوں کی صورت میں دیا جا رہا ہے حکومت کو اگراپنا خزانہ بھرنہ ہے تو اپنے اور اپنے وزراء کے اخراجات کم کرے،نت نئے ٹیکس لگانا ظلم ہے خدا کیلئے ہم سے جینے کا حق نہ چھینا جائے پہلے ہی ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں میں چوک گھنٹہ گھر پر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے علی حسین صدیقی،ماجد گل وحید بھٹہ، اعجاز صدیقی، جاوید حنیف، حبیب سنگھیڑاشریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں