13

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام،سوئی گیس افسر کی درخواست ضمانت پر کارروائی 8 اگست تک ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سوئی نادرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈمن آفیسر کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کنفرم کرنے کی درخواست پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 8 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر توقیر کاظمی نے کونسل سید اطہر شاہ بخاری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے ان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر کال اپ نوٹس جاری جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اس کا 8 مرلے کا مکان ہے مخالفین اس کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں عدالت عالیہ نے نیب کے نمائندے سے استفسار کیا تو وہ اطمینان بخش جواب نہ دے سکے انہوں نے کہا کہ ملزم جیل میں ہے اس کے خلاف انکوائری ہورہی ہے اس پر عدالت عالیہ نے ان کی توجہ دلائی کے ملزم انکے ساتھ کھڑا ہے اس نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی ہے اس پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس ہے آپ جس بارے میں بات کررہے وہ دوسرا کیس ہے۔عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ آپ لوگ کیا کرنا چاہتے ہیں ہر ادارے سے لوگوں اٹھا لیتے ہیں اور پھر ہراساں و پریشان کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں