6

آمدن سے زائد اثاثہ جات،کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی

ملتان،آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات بنانے کا معاملہ پیش آیا، محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے بیٹوں سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 12 آگست تک ملتوی کردی گئی،عدالت میں پانچ گواہوں آصف، عدنان، جمیل، شہزاد اور یاسر احمد کے بیانات قلمبند کئے گئے،محکمہ انہار ساہیوال کے ایگزیکٹو انجینئر رانا افضل نسیم اور انکے بیٹوں سمیت دیگر کے خلاف کیس چل رہا ہے،ملزمان میں جنید افضل، عبید افضل، عمیر افضل، جاوید افض شامل تھے،ملزمان میں لقمان، انجم ذیشان، شمیم اعجاز، ڈاکٹر زبیر ندیم، میاں محمد خان ، باسط مجید، نجیب الرحمن اور محمد ابرہیم شامل تھے،ملزمان کے خلاف ڈیڑھ ارب 7 کروڑ 9 لاکھ 781 کے بے نامی جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں