8

آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے بیٹوں کیخلاف کیس کی سماعت 25 اگست تک ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں اور مسٹر جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے نیب کال اپ نوٹس کے خلاف ایکسیئن انہار توسنہ، ان کی اہلیہ اور بیٹے کی درخواست پر سماعت 25 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،قبل ازیں عدالت عالیہ میں ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن تونسہ شریف رانا ریاض اختر ان کی اہلیہ ثمینہ احمد اور بیٹے رانا دانش نے کونسل شیخ جمشید حیات ، حسن رضا باری اور چوہدری فہد ندیم گجر کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف قومی احتساب بیورو نے انکم سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد کیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں