10

آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث سابق فوڈ انسپکٹر اور انکی فیملی کے خلاف کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے 31 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق سابق فوڈ انسپکٹر محمد اجمل، انکی بیوی اور بھتیجوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ملزم نے دوران تعیناتی اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر کرپشن کی اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جس پر شکایت درج کرکے کارروائی کی گئی،دوران تفتیش ملزم کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے شامل تفتیش کرکے ریفرنس تیار کیا گیا،ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاہم عدالت نے کیس میں مزید کارروائی کیلئے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں