9

آم کی اقسام کو دیگر ممالک میں روشناس کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،سید فخر امام


ملتان،وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی آبادی میں ایک بڑا حصہ نوجوان طلبا و طالبات کا ہے ان کو اچھی تعلیم و تربیت اور ہنر سے آرستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار و فاقی  وزیر سید فخر امام نے ملتان کے ایک نجی کالج میں تقریب تقسیم انعامات کیا،انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں اور یہی لوگ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ،ہمارے تعلیمی اداروں کو فنی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دینا ہو گی تاکہ ہماری نالج پاور اور فنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو ۔فنی تعلیم سے آراستہ ممالک دنیا پر چھا رہے ہیں ہمیں بھی اس طرف سوچنا ہو گا۔ ہم سب کو ایک قوم بن کر پاکستان میں تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے تاکہ پاکستان اقتصادی ترقی کی طر ف تیزی سے بڑھ سکے،وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کہ پاکستان نے کووڈ 19  کے باوجود معاشی میدان میں توقع سے بڑھ کر ترقی کی ہے اور یہاں پر معاشی حالات سازگار ہیں،حکومت کاشت کار کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے خوراک و زراعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،تین نئے ڈیمز کے ساتھ گندم،مکئی، دھان، کپاس اور دیگر زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں،وفاقی وزیر سید فخر امام نے طلباو طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ اتحاد،ایمان اور تنظیم کے جذبہ کے تحت رہیں گے تو آپ آسمان کی بلندیوں کو چھولیں گے۔وفاقی وزیر سید فخر امام نے نجی کالج کے ہونہار اور ملتان بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے،وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخرامام نے کہا ہے کہ ملتان میں مینگو فسٹیول کا انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ ملتان کا آم پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ممالک میں بھی بہت مقبول ہے اور ملتان کی پہچان ہے،حکومت آم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف جارہی ہے۔آسٹریلیامیں آم کی زیادہ پیداوار کا راز جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال سے زراعت اور آم کی پیداوار میں اضافہ سے آم کی ایکسپورٹ بڑھے گی۔ہم زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے چین سے بھی تعاون حاصل کر رہے ہیں چین ہمارا دوست ملک ھے اور ہر وقت تعاون کیلئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کووڈ- 19 کے باوجود پاکستان کی بر آمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ معیار کی مضوعات اور آم کی اقسام کو دیگر ممالک میں روشناس کروانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر مینگو گرورز،ایکسپور ٹر ز کے نمائندوں اور زرعی سائنسدانوں نے وفاقی وزیر کو مختلف گزارشاتو تجاویز پیش کیں،بعدازاں وفاقی وزیر سید فخر امام نے مینگو فسٹیول میں لگائے گئے آموں کی مختلف اقسام کے سٹالز کا وزٹ کیا اور زرعی سا ئنسدانوں اور تر قی پسند فارمرز کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں