3

آنکھ کے پردے کی پیوندکاری کے منتظرافراد کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کا عملی اقدام،پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو مراسلہ ارسال

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)آنکھ کے پردے کی پیوندکاری کے منتظر افراد کیلئے ڈویژنل انتظامیہ نے عملی اقدامات کا آغاز کردیا،کمشنر جاوید اختر محمود نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو نشتر آئی وارڈ نمبر 15کو آنکھ کے پردے کی پیوندکاری کی اجازت دینے بارے سفارش کردی،اس بارے پہوٹا(PHOTA) کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا۔مراسلہ کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی تشکیل کردہ ٹیکنیکل کمیٹی نے آئی وارڈ کو پیوندکاری کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کی سربراہی میں ٹیم نے نشتر آئی وارڈ کی ٹیکنکل انسپکشن کی تھی۔جبکہ آئی وارڈ کی انسپکشن کمیٹی میں پرنسپل نشتر کالج ڈاکٹر مہناز خاکوانی،آئی سرجن ڈاکٹر محمد عباس، مائیکرو بیالوجی ایکسپرٹ ڈاکٹر عائشہ خالد بھی شامل تھیں۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے بتایا کہ پہوٹا کی اجازت کے بعد آنکھ کے شفاف پردے کی مفت پیوندکاری کا آغاز ہوگا۔کارنیا ٹرانسپلانٹ سے اس خطے کے لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملے گی۔ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر اعجاز مسعود سے ملاقات کے دوران کیا۔ جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی، شعبہ آنکھ کے ہیڈ ڈاکٹر راو راشد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں