9

آپؐ پر کامل ایمان کے بغیر ہمارا دین اور دنیا نامکمل ہے،ایم پی اے سبین گل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ایم پی اے سبین گل نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی آمد سے ظلم و جہالت کے اندھیرے ختم اور نور اسلام کی صبح روشن ہوئی، حضور نبی کریم ﷺ کا اسوہٰ حسنٰہ ہمارے لئے مشعل راہ اور نجات کا ذریعہ ہے،آپؐ پر کامل ایمان کے بغیر ہمارا دین و دنیا نامکمل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان کے زیرِ اہتمام سپورٹس ڈیپارٹنمنٹ ملتان اور 14th سٹریٹ پیزا ملتان کے تعاون سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں 17 ویں سالانہ دو روزہ جائزہ حُسنِ نعت رسول مقبول ﷺ کے پہلے روز ای لائبریری ملتان میں منعقدہ جائزہ نعت شریف برائے طالبات کی تقریب سے بحثیت مہمانان خصوصی خطاب میں کیا،جس کی صدارت خاتون سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم نے کی،جبکہ مہمانان اعزاز میں چئیرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، چئیرمین سوشل ترقیاتی گروپ ملتان ملک محمد یوسف اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سبین گل نے مزید کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی آمد سے قابل جہالت کا یہ عالم تھا کہ لوگ اپنی بچیاں زندہ دفن کر دیتے تھے مگر آپؐ کی آمد سے یہ جہالت کا دور ختم ہوا اور اسلام نے خواتین کو وہ حقوق دئیے جو اس سے قبل نا تھے،آج کی عورت ہر میدان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور پاکستان میں ان کو مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں،اس موقع پر سکولز کی طالبات میں مقابلہ نعت شریف ہوا جس کے ججز کے فرائض معروف مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو، معروف نعت خواں مسز تانیہ عابدی نے سرانجام دیئے،جن کے فیصلہ کی روشنی میں پرائمری سکول لیول میں اول انعام مبشرہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رحیم آباد ملتان، دوم مریم راشد، فائقہ راشد اور سوم طوبٰی اینی مون سکولنگ سسٹم ملتان، ہائی سکول میں اول صالحہ شہزاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محلہ ڈوگراں ملتان، دوم رمشہ یاسین یونیق سائنس سکول سورج میانی ملتان، سوم عمیرہ سجاد گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول ملتان رہیں اور کالج و یونیورسٹی لیول میں اول مافیہ یاسین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، دوم انیتا یاسین یونیق سائنس اکیڈمی اور سوم شیریں اعجاز گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شجاع آباد رہیں،جبکہ دیگر طالبات ندا فاطمہ، مسکان، تحریم فاطمہ،ماہ نور شاہد، ندا ممتاز،فاطمہ اعجاز، یاسمین علی، رباب فاطمہ،مناہل فاطمہ، ابھہیہ فاطمہمیں حوصلہ افزائی کے خصوصی انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے۔جبکہ تقریب سے رشید عباس خان، ملک شاہد یوسف، پروفیسر محمود ڈوگر،محمد اقبال لودھی، عدنان خان، حافظ محمد عارف، صفعت فراز،نزہت اعجاز نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں ڈاکٹر عبدالقدیر کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ دریں اثناء ہفتہِ شانِ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں آج 13 اکتوبر صبح نو بجے طلباء کے درمیان جائزہ نعت شریف کی محفل ای لائبریری ملتان میں منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں