11

ائیریونیورسٹی ملتان کیمپس،بی ایس سی کمپیوٹر سائنس کے طلبا کی جانب سے فائنل ائیرمنصوبوں (ایف وائی پی)کے دورہ اور تقسیم اسناد تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سینیئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ نے کہا ہے کہ ملتان چیمبرایئر یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبا کو روزگار اور انٹرن شپ کیلئے مکمل تعاون کریگا،طلبا ہماری قوم کا بیش قیمت اثاثہ ہیں ہمارے ملک کے اور خاص طور پر ایئر یونیورسٹی کے ہونہار طلبا فارغ التحصیل ہو کر نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک مختلف شعبہ جات میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو کہ ہم سب کیلئے فخر کی بات ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ائیریونیورسٹی ملتان کیمپس میں بی ایس سی کمپیوٹر سائنس کے طلبا کی جانب سے فائنل ائیر منصوبوں (ایف وائی پی)کے دورہ اور تقسیم اسناد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسن عبداللہ نے بھی خطاب کیا اور مہمان خصوصی کے ہمراہ طلباء میں اسناد بھی تقسیم کیں اور طلباء کی جانب سے بنائے گئے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا سید افتخار علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایئر یونیورسٹی انڈسٹری ایکڈیمیا لنکج میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے،اس ضمن میں ایوان تجارت و صنعت ملتان نے ہمیشہ انڈسٹری ایکڈیمیا لنکج کو مضبوط کرنے میں ہمیشہ اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اورمستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔انڈسٹری ایکڈیمیا لنکج کے حوالے سے ہم ایئر یونیورسٹی کیساتھ ایم او یودستخط کرنے کیلئے بھی تیار ہیں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل طلباء کو انڈسٹری سے لنک کرائیں گے اور انہیں انٹرن شپ کے لیے مواقع دلوائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء اور یونیورسٹی خطہ کی صنعتی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ خطہ کے طالبعلموں کو معیاری اور اعلی تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ائیر یونیورسٹی ملتان کیپمس نے نئے سمسٹر ستمبر سے فیسوں میں 70فیصد کمی کر دی گئی ہے جویونیورسٹی کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں