14

اتائی ڈاکٹروں کیخلاف گرینڈ آپریشن،24 گھنٹوں میں 20 میڈیکل سٹورز اور 5 کلینک سیل


ملتان،محکمہ صحت نے اتائی ڈاکٹروں، غیر معیاری اور جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے 24گھنٹوں کے دوران ضلع میں 20 میڈیکل سٹورز اور 5 کلینک سیل کر دئیے،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کارروائی کی گئی،آپریشن کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے کی،ڈرگ کنٹرول سکواڈ میں ڈرگ کنٹرولر،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر،ڈرگ انسپکٹرز اور ڈی ڈی ایچ اووز شامل تھے،میڈیکل سٹورز ڈرگ ایکٹ اور ڈریپ ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر سیل کئے گئے،سیل ہونیوالے متعدد میڈیکل سٹورز کے پاس ڈرگ لائسنس نہیں تھا،ورانٹی کے بغیر ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز بھی سربمہر کر دئے گئے،ممنوع ادویات فروخت کرنے پر ایک میڈیکل سٹور کے خلاف کارروائی کی گئی ،ختلف میڈیکل سٹورز پر فروخت ہونیوالی مشتبہ ادویات کے سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دئیے گئے،سمائل ڈینٹل کئیر کو بھی بند کرا دیا گیا ،جبکہ شجاع آباد میں عطائی ڈاکٹروں کے4 کلینکس سیل کئے گئے،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن لانچ کیا گیا ہے،کسی شخص کو انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ضلع میں اتائیت کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں