11

اتوار کی چھٹی کے باوجود 350 کمپنی ورکرز شاہراہوں کی صفائی میں مصروف

ملتان،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید پلان پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا ہے اور شہر کی مرکزی شاہراہوں کی صفائی شروع کردی گئی ہے،
اتوار کی چھٹی کے باوجود 350 کمپنی ورکرز شاہراہوں کی صفائی میں مصروف رہے،صفائی کی مانیٹرنگ کے لئے مختلف شاہراہوں پر کیمپ لگا ئے تھے،خانیوال روڈ،نادرن بائی پاس، بوسن روڈ،ائر پورٹ روڈ،قصوری چوک، نگانہ چوک اور ایم اے جناح روڈ کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کیا گیا،شاہراہوں کے اطراف سے ویسٹ اٹھانے کے لئے لوڈر،ٹریکٹر ٹرالیاں اور دوسری استعمال کی گئیں،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا وزٹ کیا،انہوں نے آپریشن ونگ کو عید سے قبل شہر کی تمام شاہراہوں کی خصوصی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ وہاڑی روڈ، بہاولپور روڈ، شیر شاہ اور شجاع آباد روڈ سمیت تمام مرکزی شاہراہوں کی خصوصی صفائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں