14

اجتماعی معاملات کو ترجیح دیں،آپس کے اختلافات سے ٹریڈ کا نقصان ہوگا،ڈویژنل چیئرمین کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اختر بٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل چیرمین محمد اختر بٹ نے تحریری بیان میں فارما سے منسلک ان تمام احباب کا مرکزی قیادت کے کہنے پر ہڑتال میں بھرپور حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا،جبکہ اس بات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا کہ ھمارے کیمسٹوں میں چند نادان دوستوں نے آپس میں اختلافات کی وجہ سے ٹریڈ کے مفاد کو نقصان پہنچایا یہ اللہ کرے ھم ذاتی مفادات پر اجتماعی معاملات کو ترجیح دیں اگر ھمارا رویہ ایک دوسرے کے ساتھ یہی رھا تو اس میں کسی ایک کا نہیں پورے ٹریڈ کا نقصان ھو گا میری تمام دوستوں سے اپیل ھے اپنی بقا کی جنگ میں اختلاف کو بھلا دیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحد ہو کر ثابت کریں کہ ھم اپنے ٹریڈ کیساتھ مخلص ہیں اور اگر پھر ہڑتال کرنے کی ضرورت پڑی تو بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں میری اطلاع کے مطابق زیادہ تر ایشو نشتر روذ پر آیا جبکہ مظفر گڑھ لیہ ڈی جی خان بہاولپور رحیم یار خان بہاولنگر کبیر والا خانیوال میاں چنوں خان پور میں مکمل ہڑتال رہی جس پر تمام دوست احباب و عہدے داروں کا دل کی گہرائی سے مشکور ہیں اور دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ فارما ٹریڈ کی مشکلات دور کرے اور حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے کی توفیق عطا فرمائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں