22

احتساب عدالت ملتان،علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کیخلاف ریفرنسز کی سماعت ملتوی

ملتان،احتساب عدالت نے علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کیخلاف ریفرنسز کی سماعت ملتوی کردی،احتساب عدالت نے شیخ شاہد جمال کیخلاف مختلف کیسز کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کی ہے،ملزم شیخ شاہد جمال کے خلاف 7 مختلف ریفرنسز زیر سماعت ہیں،ڈائریکٹر علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال پر غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر اربوں روپے کے فراڈ کے الزامات ہیں،نیب ملتان نے کہا کہ ملزم نے مختلف ناموں سے ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر شہریوں سے اربوں روپے فراڈ کیا،ملزم شیخ شاہد جمال جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں