17

احساس بازار میں کپڑے اور جوتے بلاتفریق فراہم کئے جارہے ہیں،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شدید سردی سے غریبوں کو محفوظ رکھنے کیلئے احساس بازار قائم کیا ہے،جہاں بلامعاوضہ کپڑے اور جوتے بلاتفریق فراہم کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ احساس بازار میں شہریوں کی کثیر تعداد میں آمد سے ضلعی انتظامیہ کا حوصلہ بڑھا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل بس سٹینڈ پر احساس بازار کے قیام کے دوسرے روز اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حضرات کے تعاون سے اس بازار کا دورانیہ مزید بڑھانے کی کوشش کرینگے،تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب افراد سردی سے بچنے کیلئے ملبوسات حاصل کرسکیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احساس بازار کے قیام کا مقصد وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے ریاست کی جانب سے ان اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے قبل ازیں احساس بازار میں آنیوالے مرد و خواتین سے ملاقات بھی کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں