10

ادویات پرایڈوانس ٹیکس لگانے کیخلاف کیمسٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج

ملتان،جنوبی پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین سندھو،سینئر نائب صدر ہول سیل کیمسٹ کونسل چوہدری امجد حنیف، اور جنرل سیکرٹری ہول سیل میڈیسن مارکیٹ محمد فیصل رحمان کی قیادت میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے ایڈوانس ٹیکس کے خلاف چوک گھنٹہ گھر پر احتجاجی مظاہر کیا گیا،اس موقع پر جنوبی پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین سندھو،جنرل سیکرٹری ہول سیل میڈیسن مارکیٹ محمد فیصل رحمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ادوایات پر لگائے جانے والے ایڈوانس ٹیکس ہمارا معاشی قتل ہے،پہلے ہی حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کی وجہ سے ادویات کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچی ہوئی ہیں ااور اب مزید ایڈانس ٹیکس لگایا جا رہا ہے جو کہ حکومت کی جانب سے ہم پر ظلم ہے ہم اس کی پرزور مذحمت کرتے ہیں پہلے ہی ہم پر حکومت نے اتنے ٹیکس لگائے ہوئے ہیں کہ ہمارے کاروبارنہ ہونے کے برابر ہیں حکومت کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے،مگر یہ بجٹ عوام کیلئے سلو پوآئیزن ہے جو کہ عوام کو نت نئے ٹیکسوں کی صورت میں دیا جا رہا ہے حکومت کو اگراپنا خزانہ بھرنہ ہے تو اپنے اور اپنے وزراء کے اخراجات کم کرئے۔نت نئے ٹیکس لگانا ظلم ہے خدا کے لیے ہم سے جینے کا حق نہ چھینا جائے پہلے ہی ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پورے ملک کے کمیسٹ شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گئے،مظاہرے میں ڈسٹربیوٹر،ہول سیلر اور ریٹیلر محمد ماجد گل، شاہان خان، مدثر محمود، عادل محمد علی سومرو، محسن امین،اللہ نواز، شیخ تاج محمود ودیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں