13

اراضی تنازع کیس، قتل کا ایک ملزم نشتر ہسپتال سے غائب، دوسرے کاعلاج جاری

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پی این این نیوز)اراضی تنازع کیس ایک قاتل نشتر ہسپتال سے ہی غائب دوسرے ملزم کاعلاج ہتھکڑیوں کے ساتھ جاری،ایک متاثرہ بھی تاحال ہسپتال داخل حالت خطرے سے باہر دوسرے متاثرہ کو چھٹی دے دی گئی ،تفصیل کے مطابق چک نمبر 198ڈبلیوبی میں زمین کے تنازع پرچھریوں کے ساتھ حملہ کرنے کے بعد عوام کے ہتھے چڑھ کرچھترول کھانے کے باعث زخمی ہونے والا ملزم ذوالفقار عرف زلفی اگلے روزہی نشتر ہسپتال سے غائب ہوگیا تھا،جبکہ پولیس نے دوسرے ملزم سرفراز کی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے ہتھکڑیاں لگاکرعلاج شروع کروادیا ہے،دوسری جانب متاثرین میں محمدجمعہ کی طبیعت ٹھیک ہونے پر نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر نے محمدجمعہ کوگھربھیج دیاہے اور دوسرا متاثرہ ربنوازتاحال داخل ہے تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی اور خصوصی ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں میں بیچ بچاؤ کے لیے بااثرشخصیات نے بھی پولیس سے رابطے شروع کردیے ہیں تاکہ معاملہ ٹھنڈا کیاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں