12

ازخود نوٹس صرف چیف جسٹس کا اختیار، لارجر بنچ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے از خود نوٹس کے طریقہ کار کا تعین کرنے سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اختیار صرف چیف جسٹس کے پاس ہے، کوئی بنچ از خود کسی کو طلب کر سکتا ہے نہ ہی رپورٹ منگوا سکتا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اختیار استعمال کرنے کیلئے بھی چیف جسٹس کی منظوری لازمی ہے،20 اگست کو دی گئی درخواست چیف جسٹس کے سامنے رکھی جائے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،قائم مقام چیف جسٹس عمر بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس قاضی امین اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں