21

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ،شناختی کارڈز کے اندراج کے عمل کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اراضی ریکارڈ سنٹر ملتان سٹی کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اراضی ریکارڈ سنٹر پر شہریوں کے شناختی کارڈز کے اندراج کے عمل کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اس موقع پر عملے کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے دیا جانے والا ٹارگٹ پورا کیا جا سکے،انہوں نے ریونیو عمل کو ہدایت کی کہ وہ دو شفٹوں میں کام کرکے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے شہریوں کے مسائل بھی سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں