10

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کا کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کورونا ویکسینیشن مہم میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ویکسی نیشن سنٹرز کے اچانک دورے کئے،اے سی سٹی نے ویکسین کے عمل اور سہولیات کا جائزہ لیا اور شہریوں کے مسائل کا بھی جائزہ لیا،خواجہ عمیر محمود نے کرونا آن لائن رجسٹریشن کی بھی انسپکشن کی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ ضلع میں کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرینگے،شہری زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کرواکر قومی ذمہ داری ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں