15

اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ،2 ملازمین غیرحاضری پر معطل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اچانک اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر خواجہ عمیر محمود نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں تعینات ملازمین کی حاضری چیک کی تو حاضری چیکنگ کے دوران دو ملازمین غیر حاضری پائے گئے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے دونوں غیر حاضر ملازمین کو معطل کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی،اس موقع پر اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں سائلین کے مسائل بھی سنے،انکاکہنا تھا کہ ریونیو مسائل میں ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران و ملازمین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے کا حکم دیا ہے،عوامی مسائل کے حل کیلئے اراضی سنٹرز کو مکمل فعال کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں