18

اسسٹنٹ کمشنر ملتان اور جلالپورپیر والا کا محرم روٹس کا دورہ،میپکو کو دو روز میں جلوس روٹس پر لٹکی تاریں ہٹانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے محرام الحرام کے موقع پر عزاداروں کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ بہترین انتظامات کیلئے کوشاں ہے،روٹس کی بحالی اور سکیورٹی انتظامات کیلئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا مدثر ممتاز نے روٹس پر انسپکشن کی،اس موقع پر انکے ہمراہ میپکو، واسا اور میٹروپولٹن و تحصیل افسران بھی موجود تھے،ضلعی افسران نے پل ستری وٹ ، النگ، پاک گیٹ ، ریلوے روڈ ،اور جلالپور کے مخلتف علاقوں می انتظامات کا جائزہ لیا،دوران انسپکشن اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے میپکو کو دو روز میں جلوس روٹس پر لٹکی تاریں ہٹانے کا حکم بھی دیا اور میٹروپولٹن کارپوریشن کو تجاوزات کے خاتمہ کی بھی ہدایت کی،دریں اثنا جلالپور پیر والا میں اے سی مدثر ممتاز نے بھی روٹس کا معائنہ کیا اور ٹف ٹائیل ورک اور مجالس کے گرد لائٹس فوری فعال کرنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق یکم محرم سے تمام محکمے ریڈ الرٹ رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں