7

اسلام آباد ائیرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کر کے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،کارروائی کے دوران 30 کروڑ روپے کی مالیت 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی،اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کر کے 30 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی، ترجمان اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزمان سامان میں 15 کلوگرام سے زائد منشیات خفیہ طور پر چھپا کر بحرین لے جارہے تھے،قومی ائیرلائن کے ذریعے سفر کرنے والے جان محمد اور اسکے تین ساتھیوں کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں