9

اعوان چوک، سیداں والا بائی پاس تا ماڈل ٹاؤن اور ملتان پبلک سکول روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اعوان چوک، سیدں والا بائی پاس چوک سے ماڈل ٹاؤن چوک تک اور ملتان پبلک سکول روڈ پر روڈ سائیڈ پر قائم تمام تر تجاوزات کو کلیئر کروا دیا،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی،جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں